اینڈرائیڈ فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اینڈرائیڈ فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک جدید اور اہم سہولت متعارف کرائی ہے جس کا مقصد ہنگامی حالات میں ایمرجنسی سروسز کو مزید مؤثر اور تیز بنانا ہے۔

 اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین اب ایمرجنسی کال یا پیغام بھیجتے وقت اپنی موجودہ صورتحال کی براہِ راست ویڈیو ایمرجنسی اداروں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے، جس سے امدادی ٹیموں کو موقع کی اصل صورتحال سمجھنے میں بڑی مدد ملے گی۔

اس سہولت کے تحت صارف جب کسی ہنگامی نمبر پر کال کرے گا یا پیغام بھیجے گا تو اسے ویڈیو اسٹریم شیئر کرنے کا اختیار دیا جائے گا، اس ویڈیو  کے ذریعے ریسکیو اہلکار حادثے، آگ، طبی ایمرجنسی یا کسی اور سنگین صورتحال کا براہِ راست جائزہ لے سکیں گے، جس سے درست فیصلے کرنے اور بروقت امداد فراہم کرنے میں آسانی ہوگی۔

مثال کے طور پر زخمی کی حالت، آگ کی شدت یا حادثے کے مقام کا اندازہ فوری طور پر لگایا جا سکے گا۔

گوگل کے مطابق اس فیچر میں صارف کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کو مکمل طور پر مدنظر رکھا گیا ہے،  ویڈیو اسٹریم مکمل طور پر انکرپٹڈ ہوگی، جس کا مطلب ہے کہ اسے صرف متعلقہ ایمرجنسی سروسز ہی دیکھ سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مہارت کے بغیر پیسے بنائیں، چیٹ جی پی ٹی نے آن لائن کمائی آسان کردی، طریقہ جانیے

اس کے علاوہ صارف کو یہ مکمل اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی وقت ویڈیو شیئرنگ بند کر سکے، جس سے ذاتی معلومات کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اس سہولت کے استعمال کے لیے کسی اضافی ایپ یا پیچیدہ سیٹ اپ کی ضرورت نہیں ہوگی،  یہ فیچر گوگل پلے سروسز کے ذریعے اینڈرائیڈ 8 اور اس کے بعد کے ورژنز پر خودکار طور پر دستیاب ہوگا، جس سے زیادہ سے زیادہ صارفین اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ابتدائی مرحلے میں یہ فیچر امریکہ، جرمنی اور میکسیکو میں متعارف کرایا گیا ہے،  گوگل کا کہنا ہے کہ مستقبل میں مرحلہ وار دیگر ممالک میں بھی اس سہولت کو فراہم کیا جائے گا، جو ہنگامی حالات میں جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *