پاکستان اور چین کی پیپلز لیبریشن آرمی کے درمیان انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشق

پاکستان اور چین کی پیپلز لیبریشن آرمی کے درمیان انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشق

پاکستان اور چین کی پیپلز لیبریشن آرمی کے درمیان انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشق، انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشق کا انعقاد 28 نومبر سے 14 دسمبر تک ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتوں پر محیط مشقوں کا مقصد انٹر آپریٹیبلٹی اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔

پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کی مشقیں انسداد دہشت گردی ڈومین میں منعقد کی جا رہی ہیں ، چینی سفیر جیانگ زائڈونگ آج مشقوں کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں چین کے سینئر حکام نے خصوصی شرکت کی ، چیف آف جنرل اسٹاف پاکستان آرمی بطور گیسٹ آف آنر شریک ہوئے۔

مہمانوں کو مشق کی نوعیت، مقاصد اور طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی، شرکا نے انسدادِ دہشت گردی کی مختلف ڈرلز کا مشاہدہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان سرزمین پاکستان کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے، پاکستانی مندوب کا سیکیورٹی کونسل میں اظہارِ تشویش

پاک فوج اور پی ایل اے کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا گیا، واریئر 9 مشق پاکستان اور چین کے مضبوط دفاعی تعاون کا واضح مظہر ہے، دونوں ممالک کی افواج کا خطے میں امن و استحکام کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *