پاکستان معاشی طور پر بحران سے نکل چکا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان معاشی طور پر بحران سے نکل چکا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اطمینان ہے کہ پاکستان معاشی طور پر بحران سے نکل چکا ہے ،  ہمارے معاشی اشاریے بہتر ہو چکے ہیں۔

نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اصلاحات کا مطالبہ عوام اور کاروباری طبقے کی گزشتہ کئی دہائیوں سے خواہش تھی،  سرمایہ کار، صنعتکار، تاجر برادری پیچیدہ قوانین، غیر ضروری ضوابط اور طویل طریقہ کار سے پریشان تھے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ یہ ریگولیٹری طریقہ کار ایک اہم سنگ میل ہے جس سے تاجر برادری، صنعت کاروں اوریورپ، مشرق بعید اور مشرق وسطی سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں : غیرملکی کرنسی خریدنا اب آسان نہیں ، صارفین کے لیے اہم خبر

انہوں نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو پاکستان کی معیشت نازک صورتحال سے دوچار تھی، ملک عملی طور پر مالی دیوالیہ پن کے دہانے پر کھڑا تھا، مہنگائی بےقابو تھی، پالیسی ریٹ معیشت کو مفلوج کر چکا تھا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار تھیں، ہماری حکومت نے اُمید کا دامن نہیں چھوڑا اور بہترین حکمت عملی کے ساتھ چیلنجز کا مقابلہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی ہے، معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن، قدرتی آفات خطرہ قرار ، ایشیائی ترقیاتی بینک

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کو فنی اور پیشہ وارانہ تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *