خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں قائم کی گئی یونیورسٹیوں کے حوالے سے کیے گئےدعووں کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔
سنو نیوز کے پروگرام برعکس میں گفتگو کے دوران مزمل اسلم نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف نے اپنے دورِ حکومت میں 33 یونیورسٹیاں قائم کیں۔ اس پر وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے مزمل اسلم سے خیبر پختونخوا میں قائم کی گئی ان 33 یونیورسٹیوں کے نام بتانے کا مطالبہ کیا۔
جواب میں مزمل اسلم صرف تین یونیورسٹیوں کے نام ہی بتا سکے جن میں صوابی یونیورسٹی، سوات یونیورسٹی اور ایگریکلچر یونیورسٹی ڈی آئی خان شامل ہیں۔
اس موقع پر مزمل اسلم نے مردان یونیورسٹی کے قیام کا کریڈٹ بھی اپنی جماعت تحریک انصاف کو دینے کی کوشش کی۔
تاہم اختیار ولی خان نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مردان یونیورسٹی امیر حیدر خان کے دور میں قائم کی گئی تھی، نہ کہ تحریک انصاف کے دور میں۔
ایک یونیورسٹی کا نام نہیں بتا سکا نوسرباز مزمل اسلم جو عمران خان نے بنائی
اس سے اندازہ لگائیں یہ عوام کو کیسے جھوٹ بیچتے ھیں pic.twitter.com/4RvPqLZaU4— صحرانورد (@Aadiiroy2) December 13, 2025

