بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا نیا طریقہ، کواڈ کاپٹر گرا دیا، 3 کم عمر لڑکے شہید، ایک زخمی

بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا نیا طریقہ، کواڈ کاپٹر گرا دیا، 3 کم عمر لڑکے شہید، ایک زخمی

بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج نے معصوم شہریوں کو نشانے بنانے کا نیا طریقہ اختیار کر لیا ہے، خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں فتنہ الخوارج دہشتگردوں کی جانب سے استعمال کیا جانے والا کواڈ کاپٹر گر گیا جس سے 3 شہری شہید ایک زخمی ہو گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بنوں کے علاقے مامند خیل میں ہفتے کو ایک رہائشی علاقے میں کواڈ کاپٹر گرنے سے 3 کم عمر لڑکے شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے سات دہشت گرد ہلاک

میڈیا رپورٹ کے مطابق پٹونا مامند خیل کے علاقے میں فتنہ الخوارج دہشتگردوں کی جانب سے چھوڑا گیا کواڈ کاپٹر گرنے سے 16 سالہ فیصل، 20 سالہ ابرار اور 12 سالہ محمد شہید ہو گئے جبکہ 9 سالہ محمد ایمن زخمی ہوا۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو اور سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے جبکہ مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی جائے وقوعہ پر جمع ہو گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ڈرون کی نوعیت اور اس کے ماخذ کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اس سے ایک روز قبل بھی بنوں میں شیخ لندیخ پولیس پوسٹ پر حملہ کیا گیا، جہاں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج دہشتگردوں نے کواڈ کاپٹروں اور اسنائپر فائرنگ کے ذریعے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس پوسٹ کی عمارت کے قریب 2 کواڈ کاپٹر بم گرائے جبکہ ایک اور سمت سے اسنائپر فائرنگ بھی کی گئی۔ دونوں کواڈ کاپٹر بم گرنے کے بعد پھٹ گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ شیخ لندیخ پولیس پوسٹ کو بار بار نشانہ بنایا جا رہا ہے اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران کم از کم 14 دہشتگرد حملے رپورٹ ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا تازہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ’بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک

دوسری جانب ، پولیس حکام نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے لوئر ساؤتھ وزیرستان میں ہفتے کے روز وانا۔کاری کوٹ روڈ پر ایک طاقتور دیسی ساختہ بم کے دھماکے میں ایک کمسن افغان بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ ایک پل تباہ ہو گیا ۔

لوئر ساؤتھ وزیرستان کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد طاہر شاہ وزیر کے مطابق دھماکہ ایک پل کے قریب ہوا جس کے باعث شدید ساختی نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کی شدت کے باعث پل منہدم ہو گیا جس سے علاقے میں ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ دھماکے سے قریبی گھر اور وہاں کھڑی ایک نجی گاڑی کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت کمسن افغان بچی اپنے گھر کی چھت پر موجود تھی۔ دھماکے کی شدت سے چھت کا ایک حصہ گر گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔

مقامی افراد نے فوری طور پر زخمی بچی کو وانا کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جہاں وہ تشویشناک حالت میں داخل کی گئی اور بعد ازاں ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود دم توڑ گئی۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کا سراغ لگانے اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *