پاکستانی طلبا کے لیے بڑی خوشخبری، اہم ترقی یافتہ ملک نے اسکالرشپس کی تعداد 3 گنا بڑھا دی

پاکستانی طلبا کے لیے بڑی خوشخبری، اہم ترقی یافتہ ملک نے اسکالرشپس کی تعداد 3 گنا بڑھا دی

پاکستانی طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے، کیونکہ روس نے پاکستان کے لیے سرکاری فنڈڈ اسکالرشپس کی تعداد تین گنا بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس پیش رفت کو دونوں ممالک کے تعلیمی تعلقات کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چائنیز اسکالرشپ کونسل کی پاکستانی طلباء کےلیئے خوشخبری، بیچلرز، ایم ایس اور پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا اعلان

کراچی میں روس کے فرینڈشپ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈائریکٹر روس سینٹر فار سائنس اینڈ کلچر نے بتایا کہ ’پاکستان کے لیے روس میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع کو وسعت دی گئی ہے اور اسکالرشپس کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری فنڈڈ اسکالرشپس مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ تعلیم کے لیے دستیاب ہوں گی، جن میں سائنس، انجینئرنگ، میڈیکل، سوشل سائنسز اور دیگر اہم مضامین شامل ہیں۔

ڈائریکٹر روس سینٹر فار سائنس کے مطابق روسی جامعات میں پاکستانی طلبہ کی دلچسپی میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ حالیہ برسوں میں پاکستانی طلبہ کے داخلوں کی تعداد بھی نمایاں طور پر بڑھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’روس اعلیٰ معیار کی تعلیم، جدید تحقیق اور بین الاقوامی طلبہ کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہا ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ روس میں اعلیٰ تعلیم کے لیے دستیاب اسکالرشپس کی درخواستیں 15 جنوری تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ ڈائریکٹر نے واضح کیا کہ ’یہ اسکالرشپس بالکل مفت ہیں اور رجسٹریشن کا عمل صرف آن لائن مکمل کیا جائے گا‘۔ انہوں نے طلبہ کو خبردار کیا کہ ’روسی جامعات میں اسکالرشپس کے لیے کسی قسم کا کوئی ایجنٹ مقرر نہیں، اس لیے کسی بھی فرد یا ادارے کو فیس ادا نہ کی جائے‘۔

مزید پڑھیں:چین کا پاکستانی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان

مزید بتایا گیا کہ روس نے پاکستانی طلبہ کے لیے روسی جامعات میں مفت روسی زبان سکھانے کے کورسز کا بھی اعلان کیا ہے، تاکہ طلبہ تعلیم کے دوران زبان کی رکاوٹوں سے محفوظ رہیں اور تعلیمی سرگرمیوں میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔

تعلیمی ماہرین کے مطابق روس کی جانب سے اسکالرشپس میں اضافے کا یہ فیصلہ پاکستانی نوجوانوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر معیاری تعلیم حاصل کرنے کا ایک قیمتی موقع ہے، جو مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *