چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 26 مارچ سے آغاز کرے گی جبکہ دو نئی ٹیموں کی بڈنگ کی نئی تاریخ 22 دسمبر مقرر کر دی گئی ہےنیو یارک میں منعقدہ روڈ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ لیگ کو بہترین بنانے کے لیے پی سی بی پرعزم ہے اور پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو عالمی سطح پر نمبر ون لیگ بنانے کا ہمارا وژن ہے۔
پی سی بی نے نیو یارک میں پی ایس ایل ٹرافی ٹور اور فین مومنٹ کا بھی اعلان کیا انہوں نے کہا کہ نئی ٹیموں کی بڈنگ شفاف انداز میں ہوگی اور اس کا عمل براہ راست نشر کیا جائے گا۔قبل ازیں انگلینڈ میں کامیابی کے بعد پی ایس ایل کا امریکا میں بھی روڈ شو منعقد کیا گیا ں قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا اس تقریب میں قومی مینز کرکٹ ٹیم کے چھ کھلاڑی شامل تھے، جن میں سلمان علی آغا، ابرار احمد، فہیم اشرف، صائم ایوب، شان مسعود اور سعود شکیل شامل تھے۔
روڈ شو کے دوران پی سی بی چیئرمین اور کرکٹ لیجنڈز نے پینل گفتگو کی رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پی ایس ایل عالمی سطح پر ایک مضبوط برانڈ کے طور پر ابھری ہے اور یہ پاکستان کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھیل نہ صرف ثقافتوں کو قریب لاتا ہے بلکہ کھیل سفارتکاری کا بھی مؤثر ذریعہ ہے سلمان نصیر نے کہا کہ کرکٹ شائقین کے لیے جنون کا باعث ہے اور پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کی شناخت بن چکی ہے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ لیگ میں مقامی ٹیلنٹ کو بھرپور مواقع مل رہے ہیں اور یہ شائقین کے لیے تفریح کا بہترین ذریعہ ہے۔
پینل گفتگو میں شان مسعود نے کہا کہ پہلے وہ پی ایس ایل کی کسی ٹیم کا حصہ نہیں تھے، لیکن دیکھنے سے اب وہ لیگ میں شامل ہو گئے اور اس سے ان کی کارکردگی میں بہتری آئی۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ لیگ کھیل کر پریشر ہینڈل کرنا آجاتا ہے، جبکہ سعود شکیل نے پی ایس ایل کے تجربے کو بہترین قرار دیا اور کہا کہ غیر ملکی کوچز کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی ملا۔رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل کے ذریعے نوجوان کھلاڑی عالمی سطح کے کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے کے مواقع حاصل کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ ہمارے قومی کھلاڑیوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ مل کر کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے