سڈنی میں حملہ آور افغان نژاد ہے، آسٹریلوی حکام کی تصدیق

سڈنی میں حملہ آور افغان نژاد ہے، آسٹریلوی حکام کی تصدیق

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی ساحل پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں مبینہ طور پر ایک افغان شہری ملوث پایا گیا ہے۔   ذرائع کے مطابق سڈنی کے بونڈی  بیچ پر فائرنگ کرنے والے کی شناخت نوید اکرم کے نام سے ہوئی  جو مبینہ طور پر افغانستان میں دہشت گرد نیٹ ورکس سے منسلک ہے۔ اب  آسٹریلوی حکام   نے بھی تصدیق کی ہے کہ وہ افغان نژاد ہے 

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ساحل پر یہودی تہوار کے موقع پر دو ہزار سے زائد لوگ موجود تھے جس کے دوران اچانک فائرنگ کی گئی اور فوری طور پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ ساحل پر موجود شہریوں میں افراتفری پیدا ہو گئی اور لوگ محفوظ جگہوں کی طرف بھاگنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں :‏امریکہ : ٹیکساس میں ایک اور افغان شہری کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا

حادثے کے فوری بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے وہاں موجود افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا۔ نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے اس حملے کو دہشت گردانہ قرار دیا ہے اور آسٹریلوی وزیراعظم نے واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔

پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ اس دوران جوابی فائرنگ میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عوام سے کہا ہے کہ وہ  محتاط رہیں۔

 

 

 

 

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *