‏امریکہ : ٹیکساس میں ایک اور افغان شہری کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا

‏امریکہ : ٹیکساس میں ایک اور افغان شہری کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  ٹیکساس کے محکمہ پبلک سیفٹی اور ایف بی آئی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے محمد داود الوکوزائی نامی افغان شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار افغان شہری نے ایک ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ ٹیکساس کے فورٹ ورتھ علاقے کو نشانہ بنانے کے لیے بم تیار کر رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق محمد داود الوکوزائی ایک پروگرام  کے تحت امریکہ آیا تھا   جو بائیڈن انتظامیہ کا پروگرام تھا تاکہ افغانستان سے آنے والے مہاجرین کو امریکہ میں پناہ دی جا سکے۔ امریکہ میں موجود یہ افغان شہری فورٹ ورتھ میں بم دھماکہ کرنے کی دھمکی دے رہا تھا، جس پر مقامی اور وفاقی حکام نے فوری اقدامات کیے۔

ویڈیو پیغام جاری ہونے کے صرف چند گھنٹوں کے اندر، ایف بی آئی اور ٹیکساس پبلک سیفٹی نے مشترکہ کارروائی کے ذریعے الوکوزائی کو حراست میں لے لیا۔ حکام نے بتایا کہ گرفتاری کے وقت کسی ہنگامی دھماکہ یا خطرناک مواد کا پھیلاؤ نہیں ہوا، تاہم اس واقعے نے علاقے میں حفاظتی اقدامات کو فوری طور پر بڑھانے کی ضرورت ظاہر کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :تاجکستان ڈرون حملےاور امریکہ میں فائرنگ کی ذمہ دار افغان حکومت ہے،دفتر خارجہ

 اس کارروائی کا مقصد فورٹ ورتھ اور دیگر مقامات پر ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کو روکنا اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا۔   افغان شہری کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور اسے امریکی قوانین کے تحت مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب امریکہ میں حال ہی میں وائٹ ہاؤس کے قریب دھماکہ کی کوشش کی گئی تھی، جس نے قومی سطح پر سیکیورٹی خدشات کو بڑھا دیا تھا۔ حکام نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ تمام حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کسی بھی قسم کے خطرے کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

اس پیش رفت کے بعد ٹیکساس میں سیکیورٹی فورسز اور وفاقی ایجنسیوں نے علاقے میں نگرانی بڑھا دی ہے تاکہ ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی اور خاتمہ کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ، امریکی محکمہ پبلک سیفٹی اور ایف بی آئی نے شہریوں سے بھی کہا ہے کہ وہ کسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً حکام کو دیں تاکہ کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ کارروائی کو روکا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *