یروشلم پوسٹ کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب، اصل حملہ آور افغان شہری نکلا

یروشلم پوسٹ کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب، اصل حملہ آور افغان شہری نکلا

عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں جب اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے سوشل میڈیا پر نوید اکرم کی لنکڈن پروفائل شیئر کر کے پاکستان کو بلاوجہ الزام لگانے کی کوشش کی تاہم تحقیقات اور سوشل میڈیا پروفائلز کی پڑتال کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ جس نوید اکرم کویروشلم پوسٹ نے استعمال کیا وہ واقعے سے کوئی تعلق نہیں رکھتا

ذرائع کے مطابق نوید اکرم جس کا پروفائل یروشلم پوسٹ نے شیئر کیا 2016 میں پاکستان میں انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کر چکا تھا عام طور پر پاکستان میں انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے والے طلباء کی عمر 24 سے 25 سال ہوتی ہے اس حساب سے اس شخص کی عمر 2025 میں کم از کم 35 سے 37 سال ہونی چاہیے تھی اس کا مطلب یہ ہے کہ  یروشلم پوسٹ نے جو شخص پاکستان کے خلاف الزام کے طور پر پیش کیا وہ حملے سے مطلقاً غیر متعلق ہے اور اس کا افغان شہری حملہ آور سے کوئی تعلق نہیں

یہ بھی پڑھیں :آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی ساحل پر فائرنگ کرنے والا ملزم افغان شہری نکلا

اس نوید اکرم نے خود واضح کیا کہ یہ تصویر جو گردش کر رہی ہے وہ میں ہوں اور میں اس واقعے سے مکمل طور پر بے گناہ ہوں کوئی میری تصویر کا غلط استعمال کر رہا ہے جس سے میری حفاظت، شہرت اور فلاح و بہبود کو خطرہ لاحق ہے میں فوری طور پر سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس تصویر کو فوراً شیئر کرنا بند کریں کسی بھی پوسٹ یا اکاؤنٹ کی رپورٹ کریں جو میری تصویر غلط استعمال کر رہا ہے اور اگر آپ دیکھیں کہ یہ غلط معلومات پھیل رہی ہیں تو دوسروں کو درست کریں

یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کو 24 سالہ پاکستانی شہری بتایا گیا، جس کا انحصار ڈرائیونگ لائسنس کی تفصیلات پر کیا گیا تھا۔تاہم سوشل میڈیا پروفائل کے مطابق جسے اسی شخص نوید اکرم کے نام سے جوڑا گیا ہےوہ ایک پاکستانی الیکٹریکل انجینئر ہے جس نے اپنی انجینئرنگ کی ڈگری 2012 سے 2016 کے درمیان مکمل کی تھی۔

ایک انڈرگریجویٹ انجینئرنگ ڈگری حاصل کرنے کے لیے عام طور پر کم از کم 22 سے 23 سال کی عمر ضروری ہوتی ہے۔ اس حساب سے اگر کسی نے 2016 میں گریجویشن کی ہے تو اس کی عمر 2025 میں تقریباً 30 سے 31 سال ہونی چاہیے تھی، نہ کہ 24 سال۔ یروشلم پوسٹ کی جانب سے دی گئی عمر اس تعلیمی ٹائم لائن سے مطابقت نہیں رکھتی۔یہ محض پروپیگنڈہ ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *