آزاد فیکٹ چیک نے بھارتی میڈیا اوربھارت میں قائم ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ (بابا بنارس) کی جانب سے پھیلائی جانے والی ایک جھوٹی خبر کو بے نقاب کر دیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ لائن آف کنٹرول کے قریب کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز دیکھے گئے اور بھارتی فوج نے ان پر فائرنگ کی۔
فیکٹ چیک رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ خبر مکمل طور پر من گھڑت اور بھارتی پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ نہ تو کیرن سیکٹر میں کسی پاکستانی ڈرون کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے اور نہ ہی پاکستان کی جانب سے اس علاقے میں کسی قسم کی ڈرون کارروائی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کاپاکستان کوسٹ گارڈ پسنی پر حملہ ناکام، 8 دہشت گرد ہلاک
بھارتی اکاؤنٹس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ جودھا مکان بیرنڈوری کے علاقے میں 15 پاکستانی ڈرونز نظر آئے، جن میں سے 8 کو مار گرایا گیا، تاہم آزاد فیکٹ چیک کے مطابق اس دعوے کے حق میں کوئی مستند ثبوت موجود نہیں اور اسے جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔
Azaad Fact Check has identified the spread of disinformation by an India-based X account, which falsely claimed that drones were spotted in the Keran sector of Indian-occupied Kashmir. This is fake news and Indian propaganda. No Pakistani drone operations are happening in the… https://t.co/SmDuUkQppn pic.twitter.com/o3ApRu0C4W
— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) January 30, 2026

