پاکستان سے شکست کے بعد مودی حکومت کو سفارتی جھٹکا، ٹیکنالوجی اتحاد پیکس سیلیکا سے بھارت کو نکال دیا گیا

پاکستان سے شکست کے بعد مودی حکومت کو سفارتی جھٹکا، ٹیکنالوجی اتحاد پیکس سیلیکا سے بھارت کو نکال دیا گیا

پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد بے حس مودی کو بتدریج سفارتی محاذ پر پسپائی کا سامنا ہے ، جدید ٹیکنالوجی کے اہم عالمی اتحاد پیکس سیلیکا سے بھارت کو باہر نکال پھینکنا عیارمودی کے کھوکھلےدعوؤں پر زور دارطمانچہ ہے۔

 نا اہل مودی کی نام نہاد ذاتی دوستی اور ٹرمپ کی چاپلوسی کے باجود بھارت کو رسوائی کا سامنا ہے ، امریکا کے ہاتھوں بھارت کی مسلسل سبکی پر بھارتی اپوزیشن نےبدحواس مودی کو اوقات دکھا دی۔

 بھارتی جریدہ “دی انڈین ایکسپریس” کے مطابق بھارتی اپوزیشن نے ڈیجیٹل اتحاد “پیکس سیلیکا” سے بھارتی بے دخلی پر شدید سوالات اٹھا دئیے ، بھارتی اپوزیشن نے عالمی اتحاد پیکس سیلیکا سے بھارت کے ذلت آمیز اخراج کو نااہل مودی حکومت کی عالمی سطح پر انتہائی گراوٹ قرار دے دیا۔

 اپوزیشن رہنما جے رام رمیش نے پاکستان کے ہاتھوں مئی میں عبرتناک شکست کو عالمی سطح پر بھارتی رسوائی کی اہم وجہ قرار دیا،  جے رام رمیش کا کہنا ہے  10 مئی کے بعد امریکا کی جانب سے کسی اہم اتحاد سے بھارت کا اخراج حیران کن نہیں۔

مزید پڑھیں:مضبوط دفاعی صلاحیت، پاکستان نے اپنی اہمیت منوا لی،بھارت کی ساکھ متاثر ہوئی، انڈین تجزیہ کار

پیکس سیلیکا، امریکا کی قیادت میں نیا اسٹریٹجک اقدام ہے جس کا مقصد قابلِ اعتماد اتحادیوں کیساتھ محفوظ سلیکون سپلائی چَین قائم کرنا ہے  ، سفارتی محاذ پر بھارت کی ناکامیاں اب تسلسل سے جاری ہیں جہاں ہر نیا قدم ایک نئی رسوائی میں بدل رہا ہے ۔

جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی کے دور میں بھارت کو اتحاد سے باہر نکال پھینکنا ناکام مودی حکومت کیلئے بڑا دھچکا ہے،  پاکستان کے ہاتھوں تاریخی ہزیمت کے بعد ہر محاذ پر ذلت و رسوائی بھارت کا مقدر بن چکی ہے، پاکستان کی بہترین حکمت عملی کے باعث بھارت کی عالمی سطح پر حیثیت اور ساکھ بتدریج زمین بوس ہو رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *