تازہ ترین مقبول اسمارٹ فونز کی درجہ بندی میں سام سنگ گلیکسی اے 56 نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے،جس نے گزشتہ عرصے کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے ماڈلز میں سے شیاؤمی پوکو ایف 8 الٹرا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یہ فہرست صارفین کی خریداری، مقبولیت اور مارکیٹ میں فروخت کے رجحانات کی بنیاد پرتیار کی گئی ہےاس فہرست کے مطابق، سام سنگ گلیکسی اے 56 سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا فون قرار پایا، جب کہ شیاؤمی پوکو ایف 8 الٹرا دوسرے نمبر پر ہے۔
ایپل کا نیا ماڈل، آئی فون 17 پرو میکس، تیسری پوزیشن پر موجود ہے جو ایپل کے حامیوں کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک متوقع نتیجہ ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا نے چوتھے نمبر پر جگہ بنائی، جب کہ ون پلس 15 فائیو جی پانچویں پوزیشن پر ہے۔ سام سنگ گلیکسی اے 17 چھٹے، اور شیاؤمی 17 پرو میکس پرو ساتویں نمبر پر ہیں۔
سام سنگ اور شیاؤمی دونوں برانڈز مارکیٹ میں مضبوط مقابلے میں ہیں۔فہرست کے آخر میں بھی دلچسپ تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں آٹھویں پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ، نویں پر ویوو ایکس 300 پرو، اور دسویں نمبر پر شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو موجود ہیں۔یہ اعداد و شمار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ مختلف برانڈز کے صارفین کے درمیان نئی ٹیکنالوجیز اور ماڈلز کے حوالے سے دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست سامنے آگئی
ماہرین کے مطابق سام سنگ گلیکسی اے 56 کی پہلی پوزیشن پر آنا کمپنی کی مارکیٹنگ حکمت عملی اور صارفین کے لیے فراہم کی جانے والی منفرد خصوصیات کا نتیجہ ہے۔اس کے علاوہ شیاؤمی اور ون پلس جیسے برانڈز بھی مسلسل اپ گریڈ شدہ فیچرز کے ساتھ صارفین کی دلچسپی کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔