وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کر دیا ، پیٹرول کی قیمت 263 روپے 45 پیسے برقرار رکھی گئی۔
نئی قیمت کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے کی کمی ہوئی، ڈیزل کی نئی قیمت 265 روپے 65 پیسے مقرر ہوگئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق اج رات 12 بجے کے بعد ہوگا ، پیٹرولیم مصنوعات کی یہ قیمتیں آئندہ 15 روز کے لئے برقرار ہیں گی، وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
یکم جنوری 2026 سے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔