گھوٹکی میں ڈاکو راج، 19 مسافر اغوا، 10 بازیاب، 9 تاحال ڈاکوؤں کے نرغے میں، تلاش جاری

گھوٹکی میں ڈاکو راج، 19 مسافر اغوا، 10 بازیاب، 9 تاحال ڈاکوؤں کے نرغے میں، تلاش جاری

سندھ پولیس نے گھوٹکی ضلع میں کوئٹہ جانے والی بس سے اغوا کیے گئے 19 مسافروں میں سے 10 کو دریا کے کنارے واقع سومانی کے علاقے میں مقابلے کے بعد بازیاب کرا لیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اوباڑو کے قریب اس وقت پیش آیا جب صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی ایک مسافر بس کو گڈو لنک روڈ پر درجنوں مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا۔ مسافروں کو لوٹنے کے بعد حملہ آور 19 مردوں کو اغوا کر کے فرار ہو گئے جبکہ خواتین مسافروں کو چھوڑ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں سیلاب کی صورتحال اور کچے میں چھپے ڈاکو، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا دلچسپ ردِ عمل

ڈی ایس پی اوباڑو نے بتایا کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد یرغمالیوں کو بازیاب کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور باقی ملزمان اور اغوا شدہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق بازیاب ہونے والے بعض مسافر حملے کے دوران زخمی ہو گئے تھے جنہیں علاج کے لیے قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے وقت بس میں خواتین سمیت کل 29 افراد سوار تھے۔

عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ حملہ آور بڑی تعداد میں تھے اور جدید اسلحے سے لیس تھے، جس کے باعث مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

مزید پڑھیں:خطرناک ڈاکووکی عرف وشال مسیح اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئے اور اطراف کے علاقے کو سیل کر دیا گیا۔ ابتدائی طور پر حکام نے بتایا تھا کہ کچھ مسافر خوف کے باعث قریبی گنے کے کھیتوں میں چھپ گئے ہوں گے، جس کی وجہ سے اغوا کی تصدیق میں تاخیر ہوئی۔

سیکیورٹی فورسز باقی اغوا شدہ مسافروں کی بازیابی اور ذمہ دار عناصر کی گرفتاری کے لیے علاقے میں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *