میکسیکو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

میکسیکو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

میکسیکو میں چھوٹا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق  میکسیکو حکام نے بتایا کہ حادثہ سان ماتیو آٹینکو کے صنعتی علاقے میں پیش آیا جو ٹولوکا ایئرپورٹ سے تقریباً 5 کلومیٹر اور دارالحکومت میکسیکو سٹی سے 50 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے، طیارے نے بحرالکاہل کے ساحلی شہر آکاپولکو سے پرواز بھری تھی۔

یہ بھی پڑھیں:کینیا میں طیارہ گر کر تباہ، غیر ملکی سیاحوں سمیت متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ

حادثے کا شکار بدقسمت طیارہ ایک فٹ بال گراؤنڈ پر لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جس دوران وہ ایک ویئر ہاؤس کی چھت سے ٹکرا گیا، چھت سے ٹکراتے ہی طیارے میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔

حکام نے مزید بتایا کہ آگ لگنے کے باعث علاقے سے تقریباً 130 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا پڑا، طیارے کی لینڈنگ کے دوران گرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک، 11 زخمی

نجی طیارے میں 8 مسافر اور عملے کے 2 افراد سوار تھے ، حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، حکام کی تحقیقات جاری ہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *