امریکا میں نئے سال کے موقع پر بڑے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا گیاہے، امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاس اینجلس اور اورنج کاؤنٹی میں بم حملوں کی سازش کو بے نقاب کر دیا۔.
حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسند عناصر ان دونوں علاقوں میں عوامی مقامات، امیگریشن ایجنٹس اور گاڑیوں کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے تھے تفتیشی اداروں کے مطابق حملہ آور ایک انتہائی بائیں بازو کی حکومت مخالف تنظیم سے وابستہ تھے جو نئے سال کے اجتماعات میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتی تھی۔
سکیورٹی اداروں نے شواہد قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ خطرات کے پیش نظر حساس مقامات پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے اسی دوران امریکا میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی پر بھی سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔.
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں براون یونیورسٹی میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد جان سے گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے دوسری جانب آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے ایک پرتشدد واقعے نے بھی ملک بھر میں غم کی فضا پیدا کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور باپ بیٹا تھے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے جانچ کی جا رہی ہے تاکہ محرکات اور ممکنہ روابط کا تعین کیا جا سکے۔