بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘  کے نئے متحرک شرانگیز نیٹ ورک کا انکشاف

بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘  کے نئے متحرک شرانگیز نیٹ ورک کا انکشاف

بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے بلوچستان میں شرانگیزی اور منظم سازشوں کا ایک بار پھر انکشاف ہوا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مطابق یہ سرگرمیاں پاکستان کے خلاف جاری مبینہ پراپیگنڈا مہم اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اور خفیہ اداروں سے منسوب عناصر بلوچستان میں بدامنی کو ہوا دینے کے لیے مختلف ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عادل راجہ، شہزاد اکبر، احمد نورانی پاکستان کیخلاف بھارتی سازش کا حصہ،انڈیا کی پے رول پر ہیں،حسن ایوب

ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں پاکستان مخالف پراپیگنڈا میں ملوث ’پیج 3 نیوز تھائی‘ کے نام سے چلنے والے ایکس اکاؤنٹ کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ اکاؤنٹ بھارت سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس اکاؤنٹ کے ذریعے بلوچستان سے متعلق من گھڑت دعوے، تاریخی تحریف اور بھارتی ایجنڈے پر مبنی مواد مسلسل شیئر کیا جا رہا تھا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ جعلی شناخت کے ذریعے غدارِ وطن میر یار بلوچ کے نام پر بارہا پیغام رسانی میں ملوث پایا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے بلوچ شناخت کو ایک منظم سازش کے تحت دہشتگردی کے فروغ اور پاکستان مخالف بیانیے کے لیے بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا تھا۔

اطلاعات کے مطابق حال ہی میں بین الاقوامی سامعین کو ہدف بناتے ہوئے اسی جعلی اکاؤنٹ سے ایک طویل پیغام جاری کیا گیا، جسے ذرائع نے بھارتی پراپیگنڈا قرار دیا۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ پیغام دراصل را کی جانب سے تیار کردہ بلوچستان مخالف مواد پر مبنی تھا، جس کا مقصد عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تھائی سماجی ایپ ایکس کی تکنیکی معلومات کے مطابق یہ اکاؤنٹ بھارت سے تھائی لینڈ کے وی پی این کے ذریعے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔ سیکیورٹی حلقوں کے مطابق اس نوعیت کی سرگرمیاں پاکستان مخالف پراپیگنڈا مہم اور شر پسند عناصر کی مبینہ سرپرستی کی نشاندہی کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارتی سازشیں جاری، سیکیورٹی فورسز  نے ظفروال اور ڈیرہ غازی خان کو بڑی تباہی سے بچالیا

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ایما پر بلوچستان میں جاری بدامنی اور دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد اب عالمی سطح پر سامنے آ رہے ہیں، جس سے بھارت کے مبینہ مذموم عزائم بے نقاب ہو رہے ہیں۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور شواہد کو مناسب فورمز پر پیش کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *