بھارتی وزیراعلیٰ کا خاتون کا حجاب کھینچنا قابل مذمت ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

بھارتی وزیراعلیٰ کا خاتون کا حجاب کھینچنا قابل مذمت ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خاتون ڈاکٹر کے حجاب کھینچنے کےواقعے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کو شدید قابلِ مذمت قرار دیا ہے۔

تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کا رویہ نہ صرف ایک خاتون کی ذاتی آزادی اور وقار کے خلاف ہے بلکہ اس کی شناخت اور خودمختاری پر بھی براہِ راست حملہ ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق کسی بھی عوامی عہدے پر فائز شخصیت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی خاتون کے لباس یا مذہبی علامات پر اعتراض کرے یا انہیں زبردستی تبدیل کرنے کی کوشش کرے۔

یہ بھی پڑھیں :سیکولر بھارت کا نقاب اتر گیا،بھارتی وزیر اعلیٰ کی مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب اتارنے کی کوشش

بیان میں کہا گیا کہ لباس کا انتخاب ہر فرد کا ذاتی حق ہےاورخواتین کو اس حوالے سے مکمل آزادی حاصل ہونی چاہیے، خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب یا ثقافت سے ہو،تنظیم نے واضح کیا کہ ایسے واقعات معاشرے میں خوف اور عدم تحفظ کے احساس کو بڑھاتے ہیں اور بالخصوص اقلیتی برادریوں میں احساسِ محرومی کو جنم دیتے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق حجاب یا کسی بھی مذہبی علامت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ مذہبی آزادی کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے، جن کی ضمانت آئین اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین دیتے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو جوابدہ ٹھہرایا جائے تنظیم کے مطابق فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ مستقبل میں کوئی بھی خاتون اس طرح کےتوہین آمیز سلوک کا شکار نہ ہو۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک تقریب کےدوران بھارتی وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مسلم خاتون ڈاکٹر کے حجاب کی طرف اشارہ کر کے کہا تھا کہ یہ کیا ہے پھر اس نے حجاب کھینچا بھی تھا جس پر اب پوری دنیا سے آواز یں اٹھ رہی ہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *