پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر کروڑوں روپے کا جرمانہ عائد: دلچسپ وجہ سامنےآ گئی

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر کروڑوں روپے کا جرمانہ عائد: دلچسپ وجہ سامنےآ گئی

مسابقتی کمیشن آف پاکستان (CCP) نے کارٹل بنا کر قیمتیں بڑھانے کے الزام میں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر کروڑوں روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

سی سی پی کے مطابق کمپیٹیشن ٹریبونل نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتیں بڑھانے کے لیے کارٹل بنانے کا الزام ثابت ہونے کے بعد کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پولٹری ایسوسی ایشن پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر جرمانہ پانچ کروڑ روپے مقرر کیا گیا تھا، تاہم ایسوسی ایشن کی درخواست پر یہ رقم کم کر کے ڈھائی کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ پولٹری ایسوسی ایشن کو حکم دیا گیا ہے کہ یہ جرمانہ 15 دن کے اندر جمع کرایا جائے۔

یاد رہے کہ کمپٹیشن کمیشن نے پہلے بھی پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتوں میں گٹھ جوڑ کے الزامات کی بنیاد پر جرمانہ عائد کیا تھا۔

سی سی پی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولٹری ایسوسی ایشن کو ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنیکا حکم دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پولٹری ایسوسی ایشن کی درخواست پر جرمانہ 5 کروڑ سے کم کرکے ڈھائی کروڑ روپے کر دیا، پولٹری ایسوسی ایشن کو 15 دن میں جرمانہ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ کمپٹیشن کمیشن نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتوں میں گٹھ جوڑ پر جرمانہ عائد کیا تھا۔

مزید جانیئے: چھوٹے کاشتکاروں کیلئے بڑی خوشخبری، زرعی قرضوں کی مد میں ریکارڈ 2.58 کھرب جاری

کمپیٹیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ پولٹری ایسوسی ایشن نے مارکیٹ میں قیمتوں کو بڑھانے کے لیے اشتراک کیا اور صارفین کے مفاد کے خلاف کارروائی کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کمپٹیشن کمیشن نے پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتوں میں گٹھ جوڑ کے الزام میں جرمانہ عائد کیا تھا۔ کمیشن کا مقصد مارکیٹ میں شفافیت قائم رکھنا اور صارفین کو قیمتوں میں اضافے سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *