عازمین حج کے لیے خوشخبری بائیومیٹرک کرانے کی تاریخ میں توسیع

عازمین حج کے لیے خوشخبری بائیومیٹرک کرانے کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد: سعودی ویزہ کیلئے بائیومیٹرک لازمی قراردی گئی ہے اس لئےعازمین حج 2026 کیلئے بائیومیٹرک کرانے کی تاریخ میں 17 فروری تک توسیع کردی گئی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق بائیومیٹرک نہ کرانے والوں کوحج ویزہ جاری نہیں ہوگا۔ 17 فروری کے بعد بائیومیٹرک مکمل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اور عازمین اس سال حج نہیں کرسکیں گے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ موبائل ایپ سعودی ویزا بائیو کے ذریعے گھر بیٹھے بائیومیٹرک کرائی جاسکتی ہے،عازمین حج کی سہولت کےلیے تاشیر سینٹرز بھی کھلے رہیں گے۔ عازمین فوری طور پر بائیومیٹرک کیلئے سعودی ویزہ مراکز سے رجوع کریں۔

مزید پڑھیں:سعودی وزارت حج و عمرہ نے 1800 غیر ملکی ٹریول ایجنسیز کو معطل کر دیا

ترجمان کے مطابق 80 برس سے زائد عمر کے عازمین حج بائیومیٹرک سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے،80 برس سے زائد عمر کے عازمین کاچہرہ اورفنگر پرنٹ اسکین نہیں ہوں گے،پاسپورٹ اسکین ہونے کی تصدیقی ای میل ان باکس میں موصول ہوگی، پراسیس مکمل کرنے کے بعد رسید حاصل کریں۔

editor

Related Articles