سڈنی کے بونڈائی بیچ پر دہشتگردی کے واقعے میں ملوث باپ اور بیٹے کی کارروائی سے متعلق عینی شاہدین کے بیانات اور پولیس کی تحقیقات میں نئی تفصیلا ت سامنے آگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک خاتون نے بتایا کہ اس نے حملہ آور کو گاڑی سے نکلتے دیکھا ، ایسا لگا کہ وہ ٹھوکر کھا کر گرا اور بیساکھیاں اٹھا رہا ہے، لیکن اس نے بڑی بندوق نکالی اور فائرنگ شروع کردی۔
خاتون نے بتایا کہ اس نے چیخ کر لوگوں کو بھاگنے کا کہا،لیکن کسی نے اس کی بات کا یقین نہیں کیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور باپ بیٹے نے ماں کو بھی سارے منصوبے سے لاعلم رکھا،کارروائی سے پہلے گھر سے 20 کلومیٹر دور جگہ کرائے پر لی اور ماں کو فشنگ ٹرپ پر جانے کا بتایا۔
پولیس نے بتایا کہ حملہ آور وں نے بونڈائی بیچ تک جانے کے لیے اپنی گاڑی استعمال کی،جو جون میں حملہ آوروں کے گھر کے سامنے دیکھی گئی۔ پولیس کے مطابق باپ اور بیٹے نے حملے کے لیے footbridge کا انتخاب کیااور کارروائی کا آغاز کیا۔
مزید پڑھیں: بھارتی میڈیا نے سڈنی واقعہ کے حملہ آور ساجد اکرم اور نوید اکرم کے بھارتی ہونے کا اعتراف کرلیا

