خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

سیکرٹری تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے کے سمر زون کے تعلیمی اداروں میں یکم تا 15 جنوری چھٹیاں ہوں گی، جبکہ ونٹر زون کے تعلیمی ادارے 22 دسمبر سے 28 فروری تک بند رہیں گے۔

 پشاور یونیورسٹی میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا ہے، جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 22 دسمبر سے دسمبر سے 3جنوری تک چھٹیاں ہوں گی، یونیورسٹی آف پشاور 3 جنوری تک بند رہے گی تاہم امتحانات اور ٹیسٹس کا شیڈول برقرار رہے گا۔

ادھر مری اور کوٹلی ستیان میں طلبہ کے لیے سردیوں کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ، اسکول اور کالجز7 مارچ تک بند رہیں گے۔

قبل ازیں صوبہ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 23 دسمبر 2025ء سے ہو گا اور چھٹیاں 11 جنوری 2026ء تک جاری رہیں گی، پنجاب میں سرکاری و نجی سکول 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سکولز اور کالجز میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان

دوسری جانب بلوچستان کی وزارت تعلیم کے مطابق سرد علاقوں میں 16 دسمبر سے اڑھائی ماہ کیلئے سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے، یہ شیڈول تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر یکساں طور پر لاگو ہو گا۔

اسی طرح سندھ بھر میں بھی موسمِ سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی، اس دوران تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اسکولوں کے لیے موسمِ سرما کے نئے اوقاتِ کار کا اعلان

تعلیمی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تعطیلات انتہائی سرد موسم کے دوران طلبہ اور عملے کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *