پاکستان قطر کیساتھ مزیدمضبوط شراکت داری کی تعمیر کیلئے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، صدر مملکت

پاکستان قطر کیساتھ مزیدمضبوط شراکت داری کی تعمیر کیلئے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم  قطر کے ساتھ مزید مضبوط سرمایہ کاری اور تجارت میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

اپنے بیان میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے ریاستِ قطر کے قومی دن پر مبارکباد پیش کی اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی و قطری عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے تعلقات مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دیرپا برادرانہ تعلقات قائم ہیں،امیرِ قطر کی قیادت میں قطر نے نمایاں ترقی اور کامیابیاں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:یوم جمہوریت: قوم جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کی تجدید کرے، صدر وزیراعظم کا پیغام

انہوں نے کہا کہ خطے اور عالمی سطح پر قطر کا مثبت کردار قابلِ تحسین ہے،قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارت میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، توانائی، زراعت اور ٹیکنالوجی میں شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا، افرادی قوت اور عوامی روابط دونوں ممالک کے تعلقات کی بنیاد ہیں۔

صدر مملکت نے  قطری عوام کی مسلسل ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی مخلصانہ نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دوستی کا رشتہ یونہی فروغ پاتا رہے۔

مزید پڑھیں:کشمیر پر بھارتی قبضے کے 78 سال، دنیا بھر میں یومِ سیاہ، صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان، وزیر خارجہ کا پیغام

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور قطر کی دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *