ایس آئی ایف سی کے تعاون سے قومی بلڈ ٹرانسفیوژن پالیسی کے نفاذ کا تاریخی اقدام

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے قومی بلڈ ٹرانسفیوژن پالیسی کے نفاذ کا تاریخی اقدام

ایس آئی ایف سی کی انتھک کاوشوں سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار  قومی بلڈ ٹرانسفیوژن پالیسی کو وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد نافذ العمل کر دیا گیا۔

قومی بلڈ ٹرانسفیوژن  پالیسی کو ایس آئی ایف سی  نے بین الوزارتی اور بین الصوبائی تعاون کے ساتھ بھرپور سہولت فراہم کی۔ صحت اور بائیوٹیک کے شعبہ میں انقلابی اقدام کے ذریعے ’’ پلازما فریکشینیشن ‘‘  کا طریقہ  متعارف کرایا گیا ہے جو پلازما کی تصنیع میں خود انحصاری لائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایس آئی ایف سی کے تعاون سےتوانائی اور معدنیات کےشعبے میں اہم پیشرفت

یہ پالیسی پاکستان کوعالمی منڈیوں تک رسائی دینے میں مددگار ثابت ہو گی جس کے ذریعے پلازما سے ماخوذ مصنوعات کی برآمدی صلاحیت پیدا ہو گی۔

ڈاکٹر درناز جمال ،سیکرٹری بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی سندھ کے مطابق; ’ایس آئی ایف سی کے تعاون سے طویل مدت سے حل طلب پالیسی نافذالعمل ہوئی،  یہ اقدام صحت کے شعبہ کو مضبوط بنانے کیلئے حکومت کی جامع حکمت عملی اور کوششوں کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آ ئی ٹی انڈسٹری کا سنگ میل ، پاکستانی ایپلیکیشن ڈیولپر کی عالمی پذیرائی

بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر نزہت مشاہد ماہر ہیماٹالوجسٹ کے مطابق ” میں ایس آئی ایف سی ، تمام وزارتوں، صوبوں اور ماہرین  صحت کو مبارکباد پیش کرتی ہوں جنہوں نے اس پالیسی کو وضع کرنے میں اپنی ماہرانہ رائے فراہم کی‘‘۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کے سی ای او ڈاکٹر عبیداللہ کے مطابق حکومت پاکستان، ایس آئی ایف سی  اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں سے بلڈ ٹرانسفیوژن پالیسی عمل میں لائی گئی ہے، جسے وفاقی حکومت نے منظور کرلیا ہے۔ ‘

یہ بھی پڑھیں : ایس آئی ایف سی کی بلیو اکانومی سے مستفید ہونے کی حکمت عملی تیار

یہ تاریخی اقدام پاکستان کے  شعبہِ صحت  ں جدت اور خود انحصاری کیلئے ایس آئی ایف سی کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *