میٹرک کے طلبہ کے لیے بڑی خبر آگئی

میٹرک کے طلبہ کے لیے بڑی خبر آگئی

ملک میں تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں اور عملی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے میٹرک کی سطح پر بڑی تعلیمی اصلاحات متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

 حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ میٹرک کے طلبہ کے لیے دو نئے تعلیمی گروپس شامل کیے جائیں گے، جن کا مقصد نوجوانوں کو ہنر مند بنانا اور انہیں روزگار سے منسلک تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ سائنس، کامرس اور کمپیوٹر سائنس گروپس کے ساتھ ساتھ اب ٹیکنیکل ایجوکیشن اور زراعت کے مضامین بھی میٹرک کے نصاب میں شامل کیے جائیں گے۔

 اس اقدام کے ذریعے طلبہ کو ابتدائی تعلیمی مرحلے پر ہی عملی مہارتیں سکھانے اور مختلف پیشہ ورانہ راستے اختیار کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا، تاکہ وہ مستقبل میں بہتر معاشی امکانات حاصل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

ان دو نئے تعلیمی گروپس کی شمولیت کے حوالے سے انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (IBCC) کا ایک مشاورتی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، جو 23 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں مضامین کی گروہ بندی، نصاب کی نوعیت اور طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کے متبادل تعلیمی راستوں پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران اس بات پر بھی مشاورت کی جائے گی کہ میٹرک میں ٹیکنیکل یا زرعی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو انٹرمیڈیٹ میں کن گروپس میں داخلے کی اجازت دی جا سکتی ہے،  اس کے علاوہ پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ میں داخلے کے معیار، متبادل مضامین اور ان کی مساوات پر بھی بحث متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکی تعلیمی اسناد کی مساوات، جنرل اور ووکیشنل ٹریننگ کی اہمیت، اور مستقبل میں میٹرک سطح پر ٹیکنیکل یا زرعی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے میڈیکل اور انجینئرنگ جیسے شعبوں میں داخلے کے امکانات پر بھی تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔

 مزید برآں، ان اصلاحات کو مؤثر بنانے کے لیے ایک قومی ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *