صفائی بل ،فی گھر کتنے روپے وصول کئے جائیں گے ؟

صفائی بل ،فی گھر کتنے روپے وصول کئے جائیں گے ؟

لاہور کے شہریوں کے لیے صفائی کے بل جمع کرنے کا طریقہ کار اب بدل دیا گیا ہے، حکومت پنجاب کے”صاف ستھرا پنجاب“ منصوبے کے تحت اب صفائی بل محکمہ ایکسائز کے ذریعے وصول کیے جائیں گے۔

ابتدائی طور پر یہ بل ماہانہ وصول کیے جائیں گے جبکہ جون 2026 سے یہ نظام سالانہ بل میں تبدیل ہو جائے گا،نئے نظام کے تحت 3 مرلے کے گھر والے صارفین سے صفائی بل نہیں لیا جائے گا، جبکہ 5 مرلے سے 2 کنال تک کے گھریلو صارفین 300 سے 2,000 روپے کے درمیان صفائی بل ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب میں صفائی اور گورننس کے ناقص انتظامات، وزیراعلیٰ مریم نواز برہم، بڑے فیصلوں کا اعلان

کمرشل صارفین کے لیے اربن ریٹ 500 سے 2,000 روپے مقرر کیا گیا ہے اور دیہی گھریلو صارفین کو 200 سے 400 روپے بل دینا ہوگا۔
دیہی کمرشل صارفین کے بل کی حد 300 سے 1,000 روپے رکھی گئی ہے۔جنوری 2026 سے محکمہ ایکسائز ابتدائی طور پر ماہانہ بل وصول کرے گا تاکہ شہری نئے نظام کے مطابق اپنے بل اداکرنے کی عادت ڈال سکیں۔

جون 2026 سے یہ ماہانہ نظام ختم ہو کر سالانہ بل میں تبدیل کر دیا جائے گا،اس نئے نظام کا مقصد صفائی کے انتظامات کو زیادہ شفاف، مؤثر اور آسان بنانا ہے، ساتھ ہی شہریوں کے لیے بل کی ادائیگی میں واضح رہنما خطوط فراہم کرنا ہے،محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف بل کی وصولی بہتر ہوگی بلکہ شہری بھی اپنے بلوں کی درست ادائیگی کے ذمہ دار بنیں گے، جس سے شہر کی صفائی اور شہری سہولیات میں بہتری آئے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *