ڈاکٹر وردہ کیس میں اہم دستاویز منظر عام پر آگئیں

ڈاکٹر وردہ کیس میں اہم دستاویز منظر عام پر آگئیں

ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں اہم دستاویزات منظر عام پر آ گئی ہیں جو کیس کی تحقیقات میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔ دستیاب معلومات کے مطابق، ڈاکٹر وردہ نے دبئی روانگی سے قبل اپنی سہیلی ردا وحید کے پاس 67 تولے سونا امانتاً رکھوایا تھا اس حوالے سے تحریر کیا گیا اسٹامپ پیپر منظر عام پر آگیا ہے۔ تفتیشی حکام نے اس دستاویز کو کیس میں اہم شواہد کے طور پر قرار دیا ہے۔

جے آئی ٹی نے ڈاکٹر وردہ قتل کیس کی تحقیقات مکمل کرنے اور اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید تین روز کی مہلت طلب کر لی ہے تاکہ تمام شواہد اور تفصیلات کو مکمل طور پر جائزہ میں لیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں اہم پیش رفت، آلۂ قتل اور قیمتی شواہد برآمد

خیال رہے کہ ڈاکٹر وردہ مشتاق کے ہائی پروفائل قتل کیس کا مرکزی ملزم چند روز قبل ٹھنڈیانی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا تھا۔ یہ قتل کیس کافی ہائی پروفائل اور میڈیا کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔

واضح رہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال ایبٹ آباد میں تعینات ڈاکٹر وردہ مشتاق کو گزشتہ ہفتے اپنی ہی دوست نے منصوبہ بندی کے تحت اغوا کیا اور بعد ازاں قتل کر دیا تھا۔ اس کیس نے نہ صرف ایبٹ آباد بلکہ پورے ملک میں شدید ردعمل پیدا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر اعلیٰ کی گھٹیا حرکت ،مسلم خاتون ڈاکٹر کا مستقبل تباہ، ذہنی دبائو کا شکار ، ملازمت نہ کرنے کا فیصلہ

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ سونے کے امانتی رکھنے کی دستاویزات اور دیگر شواہد کیس کی مزید وضاحت میں اہم کردار ادا کریں گے اور قاتلانہ منصوبہ بندی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کریں گے۔ جے آئی ٹی کے مطابق مزید تین روز کی تحقیقات کے بعد حتمی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سیکولر بھارت کا نقاب اتر گیا،بھارتی وزیر اعلیٰ کی مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب اتارنے کی کوشش

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *