ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں اہم پیش رفت، آلۂ قتل اور قیمتی شواہد برآمد

ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں اہم پیش رفت، آلۂ قتل اور قیمتی شواہد برآمد

ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں تفتیشی اداروں نے ملزمان کی نشاندہی پر آلۂ قتل برآمد کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اس پیش رفت کو کیس میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ برآمد ہونے والے شواہد تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچانے میں مدد فراہم کریں گے۔

ایبٹ آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس کیس کے ماسٹر مائنڈ ردا کے شوہر وحید بلا کے قبضے سے سونا برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا سونا کیس سے جڑے مالی پہلوؤں کو واضح کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ حکام کے مطابق اس کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے سونے کی 10 رسیدیں بھی برآمد کی گئی ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ معاملے میں مالی لین دین بھی شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا مرکزی ملزم پولیس مقابلےمیں مارا گیا

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 23 لاکھ روپے مالیت کے چیک بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ ان چیکس کو تفتیش کا حصہ بنا لیا گیا ہے تاکہ کیس کے دیگر پہلوؤں کو بھی سامنے لایا جا سکے۔ حکام کے مطابق مالی شواہد کی برآمدگی سے تفتیش کو مزید تقویت ملی ہے اور کیس کی کڑیاں آپس میں جوڑی جا رہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق آلۂ قتل ایک رسی ہے، جس کے ذریعے ڈاکٹر وردہ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ آلۂ قتل کی برآمدگی کیس میں ایک فیصلہ کن پیش رفت ہے، کیونکہ اس سے قتل کے طریقۂ واردات کی تصدیق ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس چوری،میڈیکل کلینکس ، نجی ہسپتالوں اورڈاکٹروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

Related Articles