رجب المرجب کا چاند کب نظر آئیگا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی

رجب المرجب کا چاند کب نظر آئیگا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی

رجب المرجب کا پہلا دن 22 دسمبر 2025 کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق رجب المرجب 1447 ہجری کا نیا چاند 20 دسمبر 2025 کو صبح 6 بج کر 43 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے۔

فلکیاتی حسابات کے مطابق 21 دسمبر کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 35 گھنٹے اور 26 منٹ ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان وقفہ لگ بھگ 63 منٹ رہنے کی توقع ہے، جس کے باعث 21 دسمبر کی شام چاند کے ننگی آنکھ سے نظر آنے کے امکانات واضح ہیں۔

فلکیاتی اندازوں کی بنیاد پر رجب المرجب کا آغاز 22 دسمبر 2025 سے متوقع ہے، تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *