انڈر19 ایشیا کپ فائنل: سمیر منہاس کا بھارت کے خلاف ون مین شو، چوکوں اور چھکوں کی بارش

انڈر19 ایشیا کپ فائنل: سمیر منہاس کا بھارت کے خلاف ون مین شو، چوکوں اور چھکوں کی بارش

پاکستان انڈر 19 کے اسٹار کرکٹر سمیر منہاس نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کے خلاف 172 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔ دباؤ سے بھرپور بڑے مقابلے میں سمیر منہاس نے غیر معمولی اعتماد اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک یادگار اننگز کھیلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انڈر19 ایشیا کپ فائنل، بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان کے اسٹار اوپنر بلے باز سمیر منہاس نے پہلے 73 گیندوں پر چوکا لگا کر اپنے سینچری مکمل کی، جس کے بعد نوجوان کرکٹر نے 113 گیندوں پر 17 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 172 رنز کی اننگز کھیلی، وہ جب تک کریز پر رہے بھارتی بولرز کے لیے دہشت کی علامت بنے رہے، ان کی اننگز کا اسٹرائیک ریٹ 152.21 رہا، جس نے پاکستان کو فائنل جیسے اہم میچ میں مضبوط پوزیشن فراہم کر دی ہے۔

اننگز کے آغاز سے ہی سمیر منہاس نے بھارتی بولرز پر دباؤ ڈالے رکھا اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف زبردست اسٹروک کھیلے۔ ایک اینڈ سے وکٹیں گرنے کے باوجود انہوں نے نہایت ذمہ داری سے اننگز کو سنبھالا رکھا اور اسکور بورڈ کو متحرک رکھا۔ ان کی بہترین شاٹ سلیکشن اور اسٹرائیک روٹیشن نے بھارتی ٹیم کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔

مزید پڑھیں:انڈر 19ایشیا کپ فائنل، نظریں اسپورٹس مین اسپرٹ پر مرکوز، بھارت ٹرافی لینے کے پھر کڑے امتحان میں مبتلا

یہ سینچری سمیر منہاس کی ٹورنامنٹ میں دوسری سینچری تھی، جس نے ان کی مستقل مزاجی اور اعلیٰ کارکردگی کو مزید اجاگر کیا۔ پورے ایشیا کپ میں ان کی کارکردگی پاکستان کے لیے حوصلہ افزا رہی اور وہ ٹورنامنٹ کے نمایاں بلے بازوں میں شامل ہو گئے۔

فائنل جیسے بڑے مقابلے میں سمیر منہاس کی یہ شاندار اننگز نہ صرف ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ یہ اس بات کی بھی عکاس ہے کہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی عالمی سطح پر اپنی پہچان بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ سمیر کو شاندار سینچری پر اپنے ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کی جانب سے شاندار انداز میں مبارکباد پیش کی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *