صوبہ سندھ میں شہرقائد کراچی میں مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر آ گئی ہے، کیونکہ ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کمی کر دی گئی ہے اور نئی قیمت 290 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں ایل پی جی جی میں اس کمی کے اعلان کے باوجود شہری اب بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ ایل پی جی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) کے مقرر کردہ نرخ 209 روپے فی کلو پر فروخت کی جائے تاکہ عام صارفین پر مہنگائی کا بوجھ کم ہو سکے۔
واضح رہے کہ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت پہلے ہی 209 روپے فی کلو مقرر کر رکھی تھی، تاہم مارکیٹ میں اس کی فروخت اس نرخ سے کئی زیادہ ہو رہی تھی، جس کے باعث شہریوں میں شدید ناخوشی پائی جا رہی تھی۔
واضح رہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں یہ حالیہ کمی عوام کے لیے فوری ریلیف فراہم تو کرے گی لیکن اوگرا کے مقرر کردہ ریٹس سے 81 روپے زیادہ ہے جو کہ بہت زیادہ اضافہ تصور کیا جا رہا ہے، شہری اور صارفین کی اکثریت اب بھی اوگرا کے مقرر کردہ نرخ پر فوری دستیابی کی توقع رکھتی ہے۔
تاجر اور ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی نرخ میں تبدیلی ممکن ہوئی، تاہم عوامی دباؤ کے پیش نظر شہری اب بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ قیمتیں مقررہ سطح پر لائی جائیں تاکہ روزمرہ کے استعمال کی اشیاء پر اثر پڑنے والے اضافی اخراجات کم ہو سکیں۔