بنگلہ دیش کے نوجوان سیاسی رہنما عثمان ہادی کے قتل کے بعد ایک اور سیاسی شخصیت کو مبینہ طور پر بھارتی دہشت گرد عناصر کی جانب سے دھمکیاں ملنے لگیں۔سابق بھارتی فوجی میجر نے بنگلہ دیشی رہنما حسنات عبداللہ کو سوشل میڈیا پر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ’’اگلی باری تمہاری ہے‘‘۔ ایک اور پیغام میں سابق بھارتی کرنل نے عبداللہ کو گردن میں گولی مارنے کی دھمکی بھی دی۔بھارت اپنی خفیہ ایجنسی “را” کے ذریعے ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کے اثرات نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی یہ کارروائیاں عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں پاکستان نے کئی مواقع پر عالمی فورمز پر شواہد کے ساتھ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کیا ہے۔ماہرین کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان، کینیڈا، امریکہ، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں مداخلت اور تخریبی سرگرمیوں نے عالمی امن و سلامتی کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا مزید کہنا ہے کہ بھارت میں پھیلتی ہندتوا سوچ کے زیر اثر پرتشدد اور توسیع پسندانہ عزائم نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔حالیہ سڈنی حملے میں بھارتی شہریوں کی ملوث ہونے کی تصدیق نے یہ خدشات مزید تقویت دی ہے۔
علاقائی اور عالمی مبصرین نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی ان سرگرمیوں کا نوٹس لے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں طلبا تحریک کے نوجوان رہنما عثمان ہادی کو بھارتی دہشتگردوں نے گزشتہ دونوں فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے