امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کینسر کے خطرے کے باعث بھارتی فوڈ کلرز پر پابندی لگا دی

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کینسر کے خطرے کے باعث بھارتی فوڈ کلرز پر پابندی لگا دی

 امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے بھارت میں اسٹرابیری ذائقے کے ملک شیکس، آئس کریم، مٹھائیوں، چیونگم اور وافلز میں استعمال ہونے والے فوڈ کلرز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ رنگ جسے ریڈ نمبر 3 یا ایریتھروسین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، چوہوں میں کینسر پیدا کرنے کے ثبوتوں  کے بعد ممنوع قرار پایا۔ایف ڈی اے کے مطابق مرد چوہوں میں مخصوص ہارمونل طریقہ کار کے ذریعے کینسر پیدا کر سکتا ہے، اس لیے اس کے کھانے میں استعمال کی اجازت منسوخ کر دی گئی ہے تاہم  انسانی مطالعوں میں ابھی تک اس کے کینسر پیدا کرنے کے شواہد نہیں ملے۔

بھارت میں استعمال

بھارت میں خوراک اور غذائی مصنوعات کے معیار کے قوانین کے تحت  ایریتھروسین یا  کو مصنوعی رنگ کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ اس کا استعمال درج ذیل مصنوعات میں عام ہے:پاؤڈر شدہ سافٹ ڈرنکس،کنسنٹریٹ اور فروٹ بیوریجز،کسٹرڈ پاؤڈر،جیلی کرسٹل ،آئس کینڈی،تھریڈ سویٹس،ٹافیاں،وافرز،فلیور ایمولشنفلیور پیسٹ (صرف کاربونیٹیڈ اور نان کاربونیٹیڈ پانی کے لیے)چیونگم اور ببل گم ایریتھروسین کا مقصد خوراک میں چمکدار سرخ رنگ پیدا کرنا ہے  جس سے کیک، کوکیز، آئسنگ، اور دیگر میٹھے اور بیوریجز کی ظاہری کشش بڑھتی ہے۔

صحت کے خطرات

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ رنگ چوہوں میں کینسر پیدا کر سکتا ہے اور بچوں میں رویے کے مسائل جیسے کہ زیادہ سرگرمی اور توجہ مرکوز کرنے میں دشواری سے بھی منسلک ہے۔ اس کی وجہ سے دنیا بھر میں اس کے استعمال پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور کچھ کمپنیز اپنی مصنوعات میں اس کے استعمال کو ختم کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت سے درآمد کی گئی 527 غذائی اشیا میں کینسر پیدا کرنے والے کیمیکلز کی موجودگی،یورپی یونین کی رپورٹ

امریکی اقدام

ایف ڈی اے نے 15 جنوری 2025 کو اعلان کیا کہ ریڈ 3 کو کھانے کی اشیا اور ادویات میں استعمال کی اجازت ختم کر دی گئی ہے۔ یہ قدم ڈیلانی شق کے تحت اٹھایا گیا، جو 1960 میں فوڈ، ڈرگ، اور کاسمیٹک قوانین کا حصہ بنی تھی، اور کسی بھی ایسے رنگ یا غذائی اضافے کی اجازت نہیں دیتی جو جانوروں یا انسانوں میں کینسر پیدا کرے۔

عالمی استعمال

کینیڈا اور یورپ میں بھی اس رنگ کو ایریتھروسین کے نام سے استعمال کی اجازت ہے  لیکن ہر ملک میں قوانین مختلف ہیں اس لیے امریکہ میں ان کلرز کے کھانے اور ادویات میں استعمال کی اجازت ختم کرنے کا اعلان کیا گیا یہ اقدام عالمی خوراک کی صنعت اور صارفین کو مصنوعی رنگوں کے ممکنہ خطرات کے حوالے سے خبردار کرتا ہے۔

editor

Related Articles