رجب المرجب کا چاند نظر آیا یا نہیں،اعلان ہوگیا

رجب المرجب کا چاند نظر آیا یا نہیں،اعلان ہوگیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں ماہ رجب کا چاند نظر آ گیا ہے اور یکم رجب 1447 ہجری بروز پیر یعنی 22 دسمبر 2025 کو ہوگاوزارت مذہبی امور نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے تاکہ عوام کو باضابطہ طور پر چاند دیکھنے کی اطلاع دی جا سکے مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں موسم کے حالات کے مطابق چاند کی رویت مختلف رہی۔

اکثر علاقوں میں آسمان ابر آلود رہا تاہم کچھ مقامات پر آسمان صاف تھا اور وہاں چاند صاف نظر آیا۔ کراچی، گوادر اور دیگر شہروں سے رجب المرجب کے چاند دیکھنے کی تصدیق موصول ہوئی ہے، جس کی بنیاد پر یکم رجب کی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :رجب المرجب کا چاند کب نظر آئیگا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک بھر کے شہروں اور دیہی علاقوں سے چاند نظر آنے کی معلومات حاصل کی گئیں اور ان سب کی تصدیق کے بعد یکم رجب کی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔

یہ اعلان اسلامی کیلنڈر کے مطابق ماہ رجب کے آغاز کے لیے نہایت اہم ہے، کیونکہ اس مہینے میں مخصوص عبادات، نوافل اور دیگر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے صحیح تاریخ جاننا ضروری ہے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق چاند دیکھنے کی اس معلومات کو عوام میں شیئر کرنے کا مقصد شہریوں اور دیہاتی علاقوں میں یکساں معلومات کی فراہمی اور مذہبی رسومات کی درست ادائیگی کو یقینی بنانا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *