خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے9 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ڈسٹرکٹ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے ایک آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر موثر حملہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
اسی طرح بنوں ڈسٹرکٹ میں ایک اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس میں پانچ اور خوارج سیکیورٹی فورسز کے مقابلے میں ہلاک ہوئے۔
ہلاک شدگان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جن کا تعلق بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج سے تھا اور یہ فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بے گناہ شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں کسی اور بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے صفائی کے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں
۔ یہ کارروائیاں “عزم استحکام” کے وژن کے تحت، جو کہ وفاقی اپیکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان نے منظور کیا ہے، پوری شدت سے جاری رہیں گی تاکہ ملک میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔