محکمہ موسمیات کا آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے موسم سے متعلق الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کا آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے موسم سے متعلق الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی صورتحال کے حوالے سے تازہ ایڈوائزری جاری کر دی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے جس کے باعث کئی شہروں میں بارش اور سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خوشاب، سرگودھا، لیہ، پشاور، جہلم، بھمبر، میرپور اور مختلف علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی طرح بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری اور گلیات میں بھی بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :موسم سرما کی شدت کا آغاز، بارش، پہاڑوں پر برفباری، محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی جاری

ایڈوائزری کے مطابق اگلے 5 سے 7 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، چترال، دیر، شانگلہ اور ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان برقرار رہے گا۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور بعض مقامات پر بندش کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔ دوسری جانب  21 اور 22 دسمبر کے دوران بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی اور سردی کی نئی لہر داخل ہونے کا امکان ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرد موسم سے بچاؤ کے لیے گرم لباس کا استعمال کریں، جبکہ بچے، بزرگ اور بیمار افراد خاص طور پر احتیاط برتیں۔

خشک سردی کے باعث بیماریوں میں بھی اضافہ ہوگیا جبکہ پنجاب  میں دھند نے بھی ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جس کے باعث موٹرویز کے مختلف حصوں کو ٹریفک کے لئے کچھ وقت کے لئے بند کردیا جاتا ہے اس حوالے سے شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رات کے اوقات میں سفر سے گریز کریں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *