‏شاہزیب خانزادہ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے جھوٹ بے نقاب کردیے

‏شاہزیب خانزادہ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے جھوٹ بے نقاب کردیے

معروف صحافی اور اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے دعو ئوں کو کھلے عام بے نقاب کر دیا ہے، شاہزیب خانزادہ کا کہنا ہے کہ اس کیس میں عمران خان کے خلاف میرٹ پر مقدمہ بنتا تھا  کیونکہ سابق وزیر اعظم نے ہر موقع پر جھوٹ بولا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے دعویٰ کیا کہ انہوں نے تحفے وصول کرنے کے لیے 50 فیصد ادائیگی کی  پھر کہا کہ انہوں نے بنی گالہ کی سڑک بنوائی  اور بعد میں دعویٰ کیا کہ منی ٹریل موجود ہے لیکن یہ تینوں دعوے غلط ثابت ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :توشہ خانہ ٹو کیس، پی ٹی آئی کے غیر منصفانہ ٹرائل کے دعوے ثبوتوں کے ساتھ مسترد

شاہزیب خانزادہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے اصل میں صرف 20 فیصد ادائیگی کی تھی اور سڑک بھی نہیں بنوائی گئی تھی  اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی منی ٹریل موجود نہیں تھی، نہ ہی انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے ادائیگی کی تھی  دکاندار نے بھی رسید کو جعلی قرار دیا۔

شاہزیب خانزادہ نے  کہا کہ عمران خان نے مسلسل اور ہر موقع پر جھوٹ بولا اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ ان کے مطابق  توشہ خانہ کیس میں شفافیت کی شدید ضرورت تھی اورفیصلہ بالکل میرٹ پر آیا ہے ۔

ماہرین اور مبصرین کا کہنا ہے کہ اس کیس کی شفاف تحقیقات اور حقائق کی بنیاد پر فیصلہ عوامی اعتماد اور قانونی تقاضوں کے لیے ضروری ہے۔ شاہزیب خانزادہ کے بیان کے بعد توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے جھوٹے دعوئوں کے حوالے سے دوبارہ بحث  شروع ہو گئی ہے۔

editor

Related Articles