23 دسمبر اسلام آباد میں پی آئی اے کی تاریخی نجکاری کا دن ،

23 دسمبر اسلام آباد میں پی آئی اے کی تاریخی نجکاری کا دن ،

وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری نے کہا ہے کہ 23 دسمبر اسلام آباد میں پی آئی اے کی تاریخی نجکاری کا دن ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری 23 دسمبر کو ہوگی، پی آئی اے کی نجکاری میں عارف حبیب، ایئربلیو اور لکی کنسورشیم بولی میں حصہ لیں گے۔

محمد علی نے کہا کہ پی آئی اے نجکاری میں فوجی فر ٹیلائزبراہ راست بڈنگ میں شامل نہیں ہوگی، فوجی فرٹیلائز کی کامیاب کنسورشیم کےساتھ بعد میں شمولیت کا امکان ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری منگل کو شفافیت کے ساتھ یقینی بنائی جائے گی، پی آئی اے کی نجکاری دہائیوں بعد ہونے والی سب سے بڑی نجکاری ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری آخری مراحل میں داخل : ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن سے متعلق اہم فیصلہ

وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں میں طریقہ کار پہلے سے سخت کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *