سال کی طویل شب، مختصر ترین دن، ونٹر سولسٹائس  کا عمل شروع

سال کی طویل شب، مختصر ترین دن، ونٹر سولسٹائس  کا عمل شروع

پاکستان بھر میں رواں سال آج کی رات پورے سال کی طویل ترین رات ہوگی جبکہ آج 22 دسمبر کو سال کا مختصر ترین دن ریکارڈ کیا جائے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق طویل ترین رات کا آغاز رات 8 بج کر 3 منٹ سے ہو گیا تھا اور درمیانی شب زمین کے شمالی نصف کرے میں سال کی سب سے طویل رات واقع ہو گئی، جس کے بعد پیر کا دن سال کا مختصر ترین دن شمار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلی رات کو وزیر اعظم کے پیر پڑتے ہیں، دن کوکچھ اور کہتے ہیں، اپوزیشن لیڈر کے پی

ماہرین کے مطابق کراچی میں اس موقع پر رات کا دورانیہ 13 گھنٹے 25 منٹ جبکہ دن کا دورانیہ 10 گھنٹے 35 منٹ پر مشتمل ہوگا۔ شمالی نصف کُرے میں سال کی اس طویل ترین رات کو فلکیات کی زبان میں ’ونٹر سولسٹائس‘ یا ’شمالی سولسٹائس‘ کہا جاتا ہے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ قدرتی فلکیاتی عمل ہر سال دسمبر کے مہینے میں وقوع پذیر ہوتا ہے، تاہم اس کی تاریخیں 20 سے 23 دسمبر کے درمیان کسی بھی دن آ سکتی ہیں۔ رواں سال یہ فلکیاتی موقع 22 دسمبر کی رات اور دن کو ملا ہے، جس کے باعث آج رات سب سے طویل اور کل دن سب سے مختصر ہوگا۔

ماہرین نے مزید بتایا کہ زمین اپنے محور پر تقریباً 23 اعشاریہ 4 درجے جھکی ہوئی ہے اور یہ محور محوری گردش کے دوران کسی گھومتے ہوئے لٹو کی طرح معمولی لڑکھڑاہٹ کا بھی شکار رہتا ہے۔ سورج کے گرد گردش کرتے ہوئے سال میں ایک مرحلہ ایسا آتا ہے جب زمین کا شمالی محور سورج سے مخالف سمت میں انتہائی حد تک جھک جاتا ہے، جس کے نتیجے میں شمالی نصف کرے میں دن چھوٹے اور راتیں طویل ہو جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرین فلکیات نے 31 مارچ کو عیدالفطر کی پیشنگوئی کر دی

ماہرین کے مطابق زمین کی محوری گردش ایک مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے، اس لیے اس مرحلے کے فوراً بعد ہی زمین کے محور کا جھکاؤ واپس سورج کی جانب ہونے لگتا ہے۔ اسی تبدیلی کے باعث انقلابِ سرما کے بعد راتیں آہستہ آہستہ چھوٹی اور دن طویل ہونا شروع ہو جاتے ہیں، جو آنے والے مہینوں میں واضح طور پر محسوس کیے جا سکیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *