ملک کے مختلف حصوں میں بارش و برفباری سے موسم سرد، مزید بارشیں متوقع

ملک کے مختلف حصوں میں بارش و برفباری سے موسم سرد، مزید بارشیں متوقع

ملک کے مختلف حصوں خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کے سلسلہ شروع ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

آج صبح پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی شدید دھند کی صورتحال کے دوران مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کیمطابق 27 سے 31 دسمبر تک دوبارہ بارش برسانے کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا اور 27 سے 31 دسمبر تک لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں پشاور، ہنگو اور چارسدہ کے مقام پر بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ چترال، کالام، مہوڈنڈ اور مالم جبہ میں برفباری کے بعد ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی، وادی نیلم میں بھی بارش ہوئی جبکہ بالائی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے جاری برف باری نے سردی میں اضافہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :موسم سرما کی شدت کا آغاز، بارش، پہاڑوں پر برفباری، محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی جاری

صوبہ بلوچستان میں بھی طویل انتظار کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، گزشتہ روز بارش کے ساتھ ہی صوبے بھر میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چمن شہر، قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی میں تیز ہوا کے ساتھ بارش سے کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبے، دیواریں گر گئیں اور درخت اکھڑ گئے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائیں چلنے ،بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں دھند اور سموگ چھائی رہے گی۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے  کہ بارشوں کے باعث دھند اور اسموگ کی صورتحال میں کمی آئے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *