بجٹ آتے ہی دودھ اور دہی کی قیمت میں بڑا اضافہ

بجٹ آتے ہی دودھ اور دہی کی قیمت میں بڑا اضافہ

بجٹ کے بعد مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور لاہور میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے شہریوں کے لیے ایک اور پریشان کن خبر سامنے آئی ہے جہاں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیشِ نظر مارکیٹ میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس اضافے کے باعث پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار عوام پر مالی بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں پاؤڈر اور اوپن مارکیٹ میں فروخت ہونے والے دودھ کی قیمت 200 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 220 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ اس طرح دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح دہی کی قیمت میں بھی یکمشت 20 روپے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد دہی کی قیمت 240 روپے فی کلوگرام سے بڑھ کر 260 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس ای سی پی کا پاکستانی نوجوانوں کو امیر بنانے کا نیا ڈیجیٹل پلان تیار

لاہور کے رہائشیوں نے قیمتوں میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ شہریوں کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث خاندانوں کے لیے روزانہ کے اخراجات پورے کرنا انتہائی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے عملی اور سخت اقدامات کیے جائیں اور بنیادی ضروریاتِ زندگی پر عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیری مصنوعات کی قیمتوں میں یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عوام پہلے ہی دیگر اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں۔ ماہرین کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کے لیے مارکیٹ ریگولیشن اور پرائس مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں ان ڈائریکٹ ٹیکسز پر انحصاربڑھنے کا امکان ! عوام کیلئے مہنگائی کا سیلاب آنے کو تیار

Related Articles