پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کھل کرسامنے آگئے،ایئر پورٹ پردوگروپوں میں تصادم

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کھل کرسامنے آگئے،ایئر پورٹ پردوگروپوں میں تصادم

کوئٹہ ایئرپورٹ پر آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو گروپوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوا اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ،واقعہ آج سہ پہر پیش آیا جب سالار کاکڑ اور داؤد شاہ گروپ سابق ایم این اے امجد نیازی کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر جمع ہوئے۔

جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب دونوں گروپ امجد نیازی کو اپنی اپنی گاڑی میں ساتھ لے جانے پر متفق نہ ہوسکے س دوران دونوں جانب سے ایک دوسرے پر الزامات لگے اور تلخ کلامی بھی ہوئی، جو بالآخر ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، احتجاج کا مستقبل غیر یقینی، قیادت نے تجاویز مسترد کر دیں

امجد نیازی کو ابتدا میں ایئرپورٹ کے اسٹیٹ لاؤنج میںبٹھایاگیا اور کچھ دیر بعد وہ ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئے۔جھگڑے کی شدت بڑھنے پر ایئرپورٹ سیکورٹی فورس اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے عملے نے فوری مداخلت کی اور دونوں گروپوں کو ایئرپورٹ کے اندر سے باہر نکال دیا۔

سیکورٹی حکام کے مطابق واقعہ کے دوران کوئی بڑی چوٹ یا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ایئرپورٹ کے معمولات پر کچھ دیر کے لیے اثر پڑا۔
یہ واقعہ پی ٹی آئی میں جاری اندرونی اختلافات کو بھی اجاگر کرتا ہے جو گزشتہ کچھ عرصے سے شدت اختیار کر چکے ہیں،سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے جھگڑے پارٹی کی عوامی شبیہ پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں اور قیادت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، شیخ وقاص اکرم وٹس ایپ میسیجز لیک کرنے پر عالیہ حمزہ پر برہم

اس سے قبل بھی پارٹی کے اندرونی گروپ بندی اور اختلافات میڈیا کی زینت بنتے رہے ہیں اور حالیہ جھگڑا اسی سلسلے کی ایک کڑی معلوم ہوتا ہے۔
اس دوران ایئرپورٹ حکام نے یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے تاکہ مسافروں اور عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *