ایران اس وقت امریکا کیساتھ کسی سیز فائر یا بات چیت کیلئے تیار نہیں، عباس عراقچی

ایران اس وقت امریکا کیساتھ کسی سیز فائر یا بات چیت کیلئے تیار نہیں، عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا سے کبھی جنگ بندی کی درخواست نہیں کی اور جب تک ضروری ہوا اپنے دفاع کے لیے تیار رہے گا۔

امریکی میڈیا کو ایک انٹرویو میں عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران نے نہ تو کسی قسم کے مذاکرات کی خواہش ظاہر کی ہے اور نہ ہی جنگ بندی کے لیے کوئی درخواست دی ہے،  ایران اس وقت کسی سیز فائر یا بات چیت کے لیے تیار نہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اپنے عوام کے دفاع کیلئے پرعزم ہے اور جب تک ضرورت ہوگی اس موقف پر قائم رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں :آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ کی تو نیٹو کا مستقبل بہت برا ہوگا ، امریکی صدر ٹرمپ

انہوں نے کہا کہ جب تک امریکی صدر ٹرمپ یہ نہیں سمجھ لیتے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ غیر قانونی ہے، اس وقت تک ایران اپنے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران مضبوط اور مستحکم ہے اور اس وقت امریکا سے مذاکرات کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی،  جب ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کر رہا تھا تو اسی دوران امریکا نے ایران پر حملہ کر دیا، اس لیے امریکا کے ساتھ بات چیت کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اہم سمندری راستے آبنائے ہرمز سے اپنے جہازوں کو گزارنے کے لیے کئی ممالک ایران سے رابطہ کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیل کیجانب سے ایران پر حملے مزید 3 ہفتے تک جاری رکھنے کا اعلان

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور جنگ میں شکست کے بعد مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم ایران نے اس دعوے کومسترد کیا ہے۔

editor

Related Articles