چیف آف ڈیفنس فورسز ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ملاقات کی اس موقع پر فیلڈ مارشل نے کھلاڑیوں، ٹیم انتظامیہ اور حکام کو ان کی شاندار کارکردگی اور ایشیا کپ انڈر 19 جیتنے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے ٹیم کے نظم و ضبط، ٹیم ورک اور لڑنے جذبے کو سراہا اور کہا کہ ان کی یہ کامیابی قوم کے لیے باعث فخر ہے،فیلڈ مارشل نے نوجوان کرکٹرز کی محنت اور لگن کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ کامیابی پاکستان کے نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیت اور قابلیت کی عکاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم سے انڈر 19کرکٹ ٹیم کی ملاقات، کھلاڑیوں کیلئے ایک، ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان
انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بہترین کارکردگی کے لیے مسلسل کوشاں رہیں، پیشہ ورانہ معیار بلند رکھیں اور میدان میں اور میدان سے باہر ملک کے سفیر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جی ایچ کیو میں پاکستان انڈر-19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات 🇵🇰
ایشیا کپ U-19 کی تاریخی فتح پر ٹیم کو مبارکباد، نوجوانوں کو قوم کا فخر اور مستقبل قرار دیا۔#PakistanCricket #U19AsiaCup #AsiaCup #WilliamEst #ppnaravit #EmiBonnie pic.twitter.com/CtE9GYoSfV— پخیرراغلے (@barbeenakh62412) December 22, 2025

