نجکاری کمیشن آج منگل کے روزپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی) کی نجکاری کا عمل شروع کرنے جارہاہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے نیلامی کا عمل آج بروز منگل ہوگا تاہم نیلامی سے قبل فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے نکلنے کے بعد اب صرف تین بولی دہندگان مقابلے میں رہ گئے۔
نجکاری کمیشن کی جانب سے جاری پروگرام کے مطابق نیلامی کی بولیاں صبح 10 بج کر 45 منٹ سے 11 بج کر 15 منٹ تک لگائی جائیں گی، جبکہ سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر بولیاں کھولی جائیں گی۔
حکومت کے فیصلے کے مطابق اس عمل کو ٹی وی نیٹ ورکس پر براہِ راست دکھایا جائے گا ،باقی رہ جانے والے تین بولی دہندگان میں ایک کنسورشیم جس میں لکی سیمنٹ لمیٹڈ، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ، کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور میٹرو وینچرز پرائیوٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک کنسورشیم جس میں عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، سٹی اسکولز پرائیوٹ لمیٹڈ اور لیک سٹی ہولڈنگز پرائیوٹ لمیٹڈ شامل ہیں اور تیسرا کنسورشیم ایئر بلیو پرائیویٹ لمیٹڈ ہے ۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری آخری مراحل میں داخل : ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن سے متعلق اہم فیصلہ

