وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنید صفدر کی ن لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی شانزے اصغر سے بات چیت طے ہوگئی ہے اور دونوں جلد ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جنید صفدر کی عائشہ سیف کے ساتھ شادی ہوئی تھی، تاہم یہ رشتہ زیادہ عرصے چل نہیں سکا تھا۔
اب لیگی رہنما روحیل اصغر نے اپنی پوتی اور مریم نواز کے بیٹے کے رشتے کی تصدیق کی اور بتایا کہ میری پوتی شانزے کی مریم نواز کی چھوٹی بیٹی ماہ نور سے بہت اچھی دوستی ہے، جو جنید صفدر کی چھوٹی بہن بھی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں فیملیز کی ملاقات ہوئی جس میں جنید صفدر کیلئے شانزے کو پسند کیا گیا اور پھر ان کے گھر والوں نے باقاعدہ رشتہ بھی دیا جس کو ہم نے قبول کرلیا۔
مزید پڑھیں: جنید صفدر کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

