بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کا پاکستانی معیشت سے متعلق بڑا اعتراف

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کا پاکستانی معیشت سے متعلق بڑا اعتراف

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیاں بھی پاکستانی معیشت میں نمایاں بہتری کی کھل کر تعریف کی ہے۔

عالمی مالیاتی اداروں کی رپورٹس کے مطابق ملک کی معاشی سمت درست سمت میں گامزن ہے اور سرمایہ کاروں و صارفین کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری، جی ڈی پی میں حیران کن اضافہ

انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسیوں ’گیلپ‘ اور ’ڈی اینڈ بی‘ نے پاکستانی معیشت میں بہتری کا باضابطہ اعتراف کرتے ہوئے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ صارفین کے اعتماد میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو حالیہ برسوں میں ایک نمایاں پیش رفت ہے۔

رپورٹ کے مطابق مارچ 2022 کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 21.1 بلین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اور حوصلہ افزا اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اضافہ بیرونی ادائیگیوں میں بہتری اور مالی نظم و ضبط کا نتیجہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مثبت تبدیلی اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل ’ایس آئی ایف سی‘ کی مؤثر سہولت کاری، معاونت اور مسلسل کاؤشوں کا ثمر ہے۔ ایس آئی ایف سی کی رہنمائی میں کیے گئے معاشی اصلاحات کے باعث مالی عدم تحفظ میں نمایاں کمی آئی ہے اور کاروباری ماحول میں استحکام پیدا ہوا ہے۔

معاشی اصلاحات کے نتیجے میں ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوا ہے، جس کا اثر براہ راست زرمبادلہ کے ذخائر اور مالیاتی اشاریوں پر دیکھا جا رہا ہے۔

معروف ماہر معیشت خاقان نجیب کے مطابق پاکستان نے گزشتہ 28 سے 30 ماہ کے دوران میکرواکنامک استحکام کا ایک اہم سفر طے کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بیرونی اکاؤنٹ میں درآمدات کے بے قابو اضافے کو روکا اور کرنٹ اکاؤنٹ میں سرپلس حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی، جو ایک بڑی معاشی کامیابی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی معیشت میں استحکام کی نئی علامات، بلومبرگ کی انتہائی حوصلہ افزا رپورٹ جاری

دوسری جانب ماہر معیشت اشفاق تولہ کا کہنا ہے کہ صارفین کے اعتماد میں اضافہ حکومت اور ایس آئی ایف سی کے ٹھوس اور بروقت اقدامات کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی پالیسی تسلسل برقرار رہا تو آنے والے مہینوں میں معیشت میں مزید بہتری متوقع ہے۔

واضح رہے کہ عالمی اداروں کی جانب سے مثبت رپورٹس اور بڑھتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر پاکستان کی معیشت کے لیے اعتماد بحالی کا واضح پیغام ہیں، جو مستقبل میں سرمایہ کاری، روزگار اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *