پاک فوج کا پشاورمیں طلبہ و طالبات کیساتھ ایک دن ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آگاہ کیا

پاک فوج کا پشاورمیں طلبہ و طالبات کیساتھ ایک دن ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آگاہ کیا

پاک فوج نے پشاور کے طلبہ و طالبات کے لیے ایک دن مختص کیا ہے جس کا مقصد طلبہ کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

اس موقع پر طلبہ و طالبات نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

طلبہ کو پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور ذمہ داریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی ،  کور کمانڈر پشاور نے طلبہ کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے ان کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے۔

دورے کے دوران طلبہ و طالبات نے پاک فوج کے جدید ہیلی کاپٹرز، جہازوں، مواصلاتی آلات اور ہتھیاروں کا معائنہ کیا جبکہ کاؤنٹر ٹیررزم شو میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ملتان یونیورسٹی اور لیجنڈ انسٹیٹیوٹ کے طلبا و اساتذہ کا ملتان گیریژن کا دورہ پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش

طلبہ نے سی ایم ایچ پشاور میں پاک فوج کی مختلف عسکری کارروائیوں میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت بھی کی ، اس موقع پر طلبہ نے کہا کہ انہیں پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارنے کا موقع ملا جہاں انہوں نے ایئر بیسز، بٹالین اور سی ایم ایچ کا دورہ کیا۔

طلبہ کے مطابق انہیں پاک فوج کی جنگی صلاحیت اور کارکردگی کے بارے میں جاننے کا موقع ملا اور یہ دورہ عوام کو یہ احساس دلانے کے لیے تھا کہ پاک فوج ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں:پاک فوج دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا،ترجمان پاک فوج

طلبہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں دشمن کے خلاف استعمال ہونے والے اسلحے اور جدید جنگی ساز و سامان دیکھنے کا موقع ملا، اور پاک فوج کو ایک منظم اور بہترین ادارہ قرار دیا جو ہر دم عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *