زائرین کیلئے خوشخبری ، ایران اور عراق سفر کا نیا نظام متعارف

زائرین کیلئے خوشخبری ، ایران اور عراق سفر کا نیا نظام متعارف

وزارت مذہبی امور نے جنوری 2026 سے ایران اور عراق کے زائرین کیلئے نیا نظام متعارف کرایا ہے جس سے انہیں محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات میسر ہونگی۔

رجسٹرڈ گروپ آرگنائزرز کی فہرست نئے سال کے آغاز سے یہ نظام نافذ العمل ہو گا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ وزارت نے ایران اور عراق میں مقدس مقامات کی زیارت کو محفوظ اور آسان بنانے کیلئے جنوری 2026 سے نیا نظام متعارف کرایا ہے۔

نئے نظام کے تحت وزارت کے مجاز اور رجسٹرڈ گروپ آرگنائزرز کی فہرست وزارت مذہبی امورکی ویب سائٹ پر آویزاں کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران،عراق میں زیارات کیلئے پرانا قافلہ سالارنظام جلد ختم ہوجائیگا، وزارت مذہبی امور

وزارت نے زور دیا ہے کہ زائرین صرف رجسٹرڈ اور مجاز گروپ آرگنائزرز کے ذریعے ہی سفر کریں تاکہ کسی قسم کی مشکلات، دھوکہ دہی یا غیر قانونی سرگرمیوں سے بچا جا سکے۔ اس سے نہ صرف زیارت کا تجربہ بہتر ہوگا بلکہ زائرین کی حفاظت بھی یقینی بنائی جائے گی۔

قبل ازیں پاکستان اور عراق نے پاکستانی زائرین کے عراق کی طرف سفر کے لیے باہم اتفاق کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سفر کے نئے بنائے گئے قوانین اور قواعد پر سختی سے عمل کیا جائے گا تاکہ سلامتی سے متعلق امور میں دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *